
الحمدللہ!
Rahmah Foundation کی جانب سے منعقد کیا گیا ایک اور فری ڈینٹل کیمپ اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔
یہ کیمپ 25 اپریل 2026 کو Rahmah Polyclinic, Dental & Day Care Centre کے زیرِ انتظام Masjid E Rahmah, Bazar Road, Mumbra میں منعقد کیا گیا، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مفت ڈینٹل سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
کیمپ میں عوام کا بے حد مثبت رسپانس دیکھنے میں آیا اور بڑی تعداد میں مریضوں نے رجسٹریشن کروائی۔ الحمدللہ، پورے کیمپ کے دوران زبردست بھیڑ رہی اور لوگوں نے اس فلاحی اقدام کو بے حد سراہا۔
کیمپ کے دوران درج ذیل سہولیات فراہم کی گئیں:
- فری ڈینٹل او پی ڈی
- ڈینٹل ایکس رے
- اسکیلنگ
- دانت نکالنے کی سہولت (Extraction)
اس کے علاوہ ڈینٹل ادویات پر 50% ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد بہتر علاج حاصل کرسکیں۔
ماہر ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مناسب مشورے و علاج فراہم کیے۔ بہت سے افراد نے پہلی مرتبہ مفت ڈینٹل چیک اپ اور علاج کی سہولت حاصل کی۔
ہم تمام ڈاکٹروں، رضاکاروں، منتظمین اور ان تمام افراد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا۔
🌿 Rahmah Foundation مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت، صحت اور فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھے گا، ان شاء اللہ۔
🤝 اگر آپ بھی ہمارے اس مشن میں تعاون کرنا چاہتے ہیں تو ڈونیشن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
📌 Donation Link:
ماہانہ عطیہ
📲 اسی طرح کے مزید فری کیمپس اور فلاحی پروگرامز کی اپڈیٹس کے لیے ہمارا WhatsApp Channel ضرور Join کریں۔
📢 WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029Vb7Rofu6xCSGRSQ7V51o