
الحمدللہ!
Rahmah Foundation کی جانب سے منعقد کیا گیا فری ڈینٹل کیمپ اللہ کے فضل و کرم سے نہایت کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔
یہ کیمپ 11 اپریل 2026 کو Rahmah Polyclinic, Dental & Day Care Centre میں منعقد کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مفت ڈینٹل سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
کیمپ کے دوران مریضوں کو درج ذیل سہولیات فراہم کی گئیں:
- فری ڈینٹل او پی ڈی
- ڈینٹل ایکس رے
- اسکیلنگ
- دانت نکالنے کی سہولت (Extraction)
اس کے علاوہ ڈینٹل ادویات پر 50% ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد بہتر طبی سہولیات حاصل کرسکیں۔
الحمدللہ، اس کیمپ کے ذریعے بہت سے ایسے مریضوں کو فائدہ پہنچا جو کافی عرصے سے دانتوں کے مسائل کا شکار تھے۔ ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مناسب مشورے و علاج فراہم کیا۔
ہم تمام ڈاکٹروں، رضاکاروں، اسٹاف ممبران اور ان تمام افراد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس فلاحی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا قیمتی وقت اور تعاون پیش کیا۔
🌿 Rahmah Foundation مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ دینی، طبی اور فلاحی خدمات انجام دیتا رہے گا، ان شاء اللہ۔
🌿 Rahmah Foundation مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ دینی، طبی اور فلاحی خدمات انجام دیتا رہے گا، ان شاء اللہ۔
🤝 اگر آپ بھی ہمارے اس مشن کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور ایسے مزید فری میڈیکل و فلاحی پروگرامز میں تعاون کرنا چاہتے ہیں تو Donation کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
📌 Donation Link:
ماہانہ عطیہ
📲 اسی طرح کے مزید فری ایونٹس، میڈیکل کیمپس اور فلاحی سرگرمیوں کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارا WhatsApp Channel ضرور Join کریں۔
📢 WhatsApp Channel:
WhatsApp Channel Link